مزید خبریں

عوام سودکیخلاف فیصلے کوچیلنج کرنے والے بینکس کابائیکاٹ کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سودی نظام کا خاتمہ کرکے ہی آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے ،سود کے خلاف شرعی عدالت کے فیصلے پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،سود کے خلاف شرعی عدالت کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے والے بینکس کا عوام مکمل بائیکاٹ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹائون میں قربان یارسول اللہ ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا نبی کریم ؐ کی اسوہ حسنہ پر چل کر ہی کامیابی کی منازل کو عبور کیا جاسکتا ہے ،فیٹف ،آئی ایم ایف استحصالی ادارے ہیں جو سودی نظام کے ذریعے مسلم ممالک کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،آقا کریمؐ کا نظام ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور دنیا کیلیے مشعل راہ ہے ،پاکستان کا استحصال کرنیوالوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلیے لسانیت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا ،دین اسلام مساوات کاحکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلیے ایک قوم پاکستانی بن کرکام کرنا ہوگا ،سندھ کے سب سے بڑے شہراور ملک کا معاشی حب کراچی کے ساتھ سوتیلی ماںکا سلوک بند کیا جائے۔