مزید خبریں

عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے تحت بحریہ میوزیم میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

کراچی ( پ ر )عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے تحت VFAHT-JSMU،پاکستان میری ٹائم میوزیم اورچلڈرن ہسپتال کراچی کے اشتراک سے بحریہ میوزیم میں تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کی مختلف یونیورسٹیز،کالجز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں اپنے خون کے عطیات دیے۔بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا مقصد جہاں ایک جانب تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے خون جمع کرنا تھا وہیں دوسری جانب اس کا مقصد ملک میں عطیہ خون کے رجحان کو فروغ دینا بھی تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا نوجوانوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے خون کا عطیہ دیں تاکہ جن کی زندگیوں کا انحصار ہی خون پر ہے وہ زندہ رہ سکیں۔ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہاکہ ایک بوتل خون سے تین زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں،آج کراچی کی مختلف یونیورسٹیز،کالجز کے طلبہ و طالبات اور عام شہریوں نے اپنے خون کا عطیہ دے کرجس جذبے کا اظہار کیا ہے وہ جذبہ قابلِ فخر اور لائق تقلید ہے۔