مزید خبریں

لیاری: گیس لائن دھماکے سے موذن سمیت 9افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لیاری کے علاقے گلستان کالونی صابری مسجد کے قریب سوئی گیس لائن میں زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں موذن سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔چاکیواڑہ لے علاقے لیاری مرزا آدم خان روڈ گلستان کالونی گلی نمبر 5 صابری مسجد کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی ، آگ لگنے کی اطلاع پر ایمبولینسیں، پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی پہنچ گئی ۔