مزید خبریں

موجودہ بلدیاتی نظام میں جو بھی میئر کراچی آئے گا وہ بیمار ہوگا ‘عالمگیر خان

کراچی(پ ر )موجودہ بلدیاتی نظام میںجو بھی میئر کراچی آئے گاوہ بیمار ہوگا ، وہیل چیئر پر ہوگا اس میئر کراچی کو سندھ حکومت کی ڈرپ لگی ہوئی ہوگی ہاتھ پیر کٹے ہوئے ہونگے یا بندھے ہوئے ہونگے نہ وہ کراچی شہر میں صفائی کرسکتاہوگا نہ وہ بول سکے گا کراچی کے لیے اور نہ ترقی پذیر شہر بنا سکے گا کراچی شہر کا سارا نظام بے ساکھیوں پر آجائیگا جیسا ہمارے یہ بھائی یہاں احتجاجی طور پر دکھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے پی ٹی آئی عالمگیر خان نے کراچی میونسپل کارپوریشن صدرے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو سندھ حکومت کی جانب سے تباہ و برباد کیا جارہا ہے جو اس میٹروپولیٹن شہر کے لیے بالکل درست اقدام نہیں ہے کراچی شہر میں بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیںاورجو بھی میئر آئے گا۔