مزید خبریں

زمینوں اورپلاٹوں کی غیرقانونی خریدوفروخت کی تحقیقا ت میں پیشرفت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں زمینوں اور پلاٹوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سرکاری ملازمین سمیت 33 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔مقدمے میں سابق اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز منیر بیگ، ڈپٹی رجسٹرار نوید عباسی اور سابقہ اسسٹنٹ رجسٹرار مختار سولنگی، انسپکٹر عابد خان اور انسپکٹر زاہد علی کو نامزد کیا گیا ہے۔