مزید خبریں

ـ3 افراد قتل دیگر واقعات میں 8جاں بحق، ڈاکو سمیت 5زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں ایک ڈاکو سمیت 5افراد زخمی ہوئے ،تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود ہادی بخش گوٹھ میں خاندانی تنازع پر دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں کلہاڑی کے وار سے35سالہ شاہد ولد عبدالنوید نامی شخص جاں بحق اور اس کی بہن 45سالہ رشیدہ دختر عبدالنوید زخمی ہو گی۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزم کا نام ہدایت ہے جو کہ مقتول کا قریبی عزیز اور گزشتہ دس دنوں سے انہی کے گھر مقیم تھا، پیر کو جھگڑے کے دوران ملزم ہدایت نے بھائی بہن پر کلہاڑی سے وار کیے اور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم زخمی شاہد جانبر نہ ہوسکا جبکہ زخمی رشیدہ کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعہ خاندانی تنازع کا نتیجہ ہے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔پیر آباد تھانے کی حدود اٹک پیٹرول پمپ قصبہ موڑ حافظ دودھ والی گلی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،جبکہ ایک نوجوان 22سالہ وقاص ولد افضل زخمی ہوا ،زخمی اور مقتولین کی لاشوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا تاہم تاحال مقتولین کی شناخت نہ ہوسکی ۔لانڈھی کے علاقے لانڈھی قائد آباد گوشت گلی کے قریب گھر میں ایک خاتون نے گلے میں پھند الگاکر خودکشی کر لی ہے۔ لانڈھی 04 نمبر سیکٹر 37C نورانی مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی ، متوفی کی شناخت22سالہ محمد شہریارخان ولد محمد ایوب کے نام سے ہوئی۔ سائٹ اے تھانے کی حدود پلاٹ نمبر A-25بھاوانی چالی کے قریب کمپنی میں خود کو گولی مار کر ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا، متوفی کی شناخت 45سالہ نذیر ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی۔ سولجر بازار کے علاقے نمائش چورنگی ختم نبوت مسجد کے قریب 80سالہ شخص کی لاش ملی ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،کلفٹن گزری گبول چوک کے قریب رکشا سے 28سالہ شخص کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ، کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود بروکس چورنگی ایچ بی ایل بینک کے قریب 35سالہ شخص کی لاش ملی، سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول سیکٹر 05 شہید قبرستان کے اندر سے 55سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میران ناکہ پل کے نیچے سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، دوسری جانب صدر تھانے کی حدود زاہد نہاری کے قریب فائرنگ کی زد میں آکر 17سالہ علی احمد ولد عقیل احمد زخمی ہوگیا سچل تھانے کی حدود الآصف اسکوائر پنجاب بس اسٹاپ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 23سالہ زاہد شاہ ولد دائود شاہ زخمی ہوگیا ۔ گڈاپ تھانے کی حدود سائٹ سپر ہائی وے نادرن بائی پاس ٹول پلا زہ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائر نگ سے 32سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ۔بلال کالونی تھانے کی حدود نیوکراچی خیام اسٹاپ کے قریب خاندانی تنازعہ پر ہمت ولد راہب جمالی نامی ملزم کی فائرنگ45سالہ احمد ولد صوبعت زخمی ہوگیا۔ جبکہ تیموریہ تھانے کی حدود پیپلز چورنگی کے قریب ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،ملزم کی شناخت 35سالہ جمعہ خان ولد شاہ محمد کے نام سے ہوئی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیاگیا۔