مزید خبریں

کراچی کیلیے جماعت اسلامی کامیئرناگزیرہے‘اسامہ رضی

کراچی (پ ر)کراچی کے بلدیاتی انتخاب کے بعدموسم بہار آنے والا ہے۔ووٹر لسٹوں پر کام اور گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کیا جائے۔ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا چاہتے تھے۔یہ جماعتیں اب چاہے عدالت عظمیٰ ہی چلی جائیں بلدیاتی انتخاب وقت پر ہی ہونگے ۔جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہے ۔کراچی کو جماعت اسلامی کے میئر کی ضرورت ہے ۔عبدالستارافغانی ،نعمت اللہ خان کے بعد کراچی کو ایک اور عظیم میئر ملنے والا ہے ۔کراچی کے شہری کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں وہ کراچی کو بچانے اور کراچی کی تعمیر وترقی خوشحالی کیلیے جماعت اسلامی کے دیانت دار امیدواروں اور ترازو کے نشان کو ووٹ دیں یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اسامہ بن رضی نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے والے یونین کونسل کے چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز کو جماعت اسلامی کے ٹکٹ کے اجراء کے موقع پر مقامی ہال میں منعقدہ ’’ بلدیاتی کنونشن ‘‘سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،نائب امیر سید اقبال سعید،سیکرٹری عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا ۔