مزید خبریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی ہے‘علی زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو بند گلی میں لا کر کھڑا کردیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، فی یونٹ 7 روپے 90 پیسے کا اضافہ عوام پر اضافی بوجھ ہے۔علی زیدی نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو بند گلی میں لا کر کھڑا کردیا ہے، قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود عوام کو بجلی میسر نہیں۔صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام پر ایک کے بعد ایک بم گرا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے عوام دشمن فیصلے کررہی ہے۔علی زیدی نے کہاکہ وزرا اور افسر شاہی کی مراعات میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیے، امپورٹڈ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔