مزید خبریں

سندھ میں موروثی سیاست کا غلبہ ہے‘احمدندیم اعوان

کراچی (پ ر)اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اور ان کے مسائل کومسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔سندھ میں موروثی سیاست کا غلبہ ہے۔ ہم سیاسی کردار کے ذریعے قوم کو شعور دینا چاہتے ہیں۔اللہ اکبر تحریک کے انتخابی نشان کرسی پر الیکشن لڑنے والا ہر امیدوار عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم آباد ، لیاقت آباد اوراورنگی ٹاؤن میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کے اجرا کے موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اللہ اکبر تحریک کے ٹاؤن ذمے داران عبدالعظیم ، عبدالرحمن اور قاری الیاس بھی موجود تھے۔ناظم آباد ٹاؤن میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں چیئرمین کی نشست کیلیے محمد فیضان ، محمدشفیع ، زبیر اقبال عباسی اور وائس چیئرمین کی نشست کے لیے طاہر حسین ، سیدعبدالرافع اور عمر بہادرشامل ہیں۔