مزید خبریں

حکومت نے ادویات پر17فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا

اسلام آباد(صباح نیوز) فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے ادویات پر عاید 17فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔ فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے ہنگامی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس ری فنڈ 15جولائی تک واپس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے، کچھ کمپنیوں کو فوری سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔