مزید خبریں

گلگت بلتستان کا 119ارب 32کروڑ روپے سے زائدکا بجٹ پیش

گلگت (اے پی پی) مالی سال2022-23ء کے لیے گلگت بلتستان کا کل119ارب 32 کروڑ28 لاکھ94 ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ وزیر مالیات گلگت بلتستان جاوید منوا نے گلگت بلتستان اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے47 ارب88 کروڑ76 لاکھ54 ہزار روپے جبکہ غیرترقیاتی منصوبوں کے لیے61 ارب44 کروڑ6 لاکھ40 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔47 ارب96 کروڑ کے ترقیاتی بجٹ میں اے ڈی پی کے17 ارب96 کروڑ جبکہ18 ارب50 کروڑ وفاقی پی ایس ڈی پی کے منصوبے اور10 ارب گندم سبسڈی کے شامل ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اضافے کے ساتھ چند ایڈہاک ریلیف الاوئنسز کو ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کم ازکم ماہانہ اجرت25 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے ساتھ ملازمین کے لیے15 فیصد ڈی آ ر اے دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔