مزید خبریں

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) ماہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں مولانا محمد عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے اراکین، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوںگے۔