مزید خبریں

خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،سربراہ پاک بحریہ

اسلام آباد (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لییہمہ وقت تیار ہے۔ وہ پیر کو پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ امیر البحر کا خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی محاذ پر کامیابی کے لییعسکری طاقت کے علاوہ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔