مزید خبریں

پاکستان عالمی ترقیاتی اقدام کے دوستی گروپ کا اہم رکن ہے ، چین

اسلام آباد ( آن لائن ) چین نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ترقیاتی اقدام کے دوستی گروپ کا اہم ترین رکن ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیچان نے بیجنگ میں منعقدہ بریفنگ میں برکس کے تحت اعلیٰ سطحی مکالمہ برائے عالمی ترقی اور پاک چین تعلقات پر جاری ہرز ہ سرائی پر کہا کہ ترقی کے میدان میں پاک چین تعاون سے دوطرفہ اور خطے کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں، چین عالمی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ۔ ترجمان ژائو لیچان نے کہا کہ پاکستان عالمی ترقیاتی اقدام کے دوستی گروپ کا اہم ترین رکن ہے چین پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030ء کے ایجنڈے پر عملدرآمد کو آگے بڑھا رہا ہے پاکستان کے اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے 2030ء ایجنڈے میں اہم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چین اور پاکستان قریبی رابطے میں ہیں، تمام امور پر ہم آہنگ ہیں ۔