مزید خبریں

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

 

سری نگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کو2 اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کولگام کے علاقے تربجی (Trubji)میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔دریں اثنا فوجیوں نے سری نگر، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پور، گاندربل، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، کشتواڑ، ڈوڈہ، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے کئی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں اور گھروں پرچھاپے مارے۔ حکام نے امرناتھ یاتریوں کی سیکورٹی کے نام پر سری نگر جموں ہائی وے پر پابندیاں مزید سخت کر دیں۔ بھارتی فورسز اہلکارگاڑیوں اور مسافروں کی سخت تلاشی لے رہے ہیں۔