مزید خبریں

مزدور حقوق کے لیے قربانی دیں گے ، خالد خان

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے دفتر NLF کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد سندھ نے بھی اپنا بجٹ پیش کردیاہے۔لیکن سرمایہ داروں کے لیے حکومت جتنی پریشان نظرآئی محنت کشوں کو اتناہی نظرانداز کیاگیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا لیکن اس کے فوراًبعد مہنگائی میں بھی ہوش ر با اضافہ ہوگیا ہے۔وفاقی حکومت نے پرائیوٹ سیکٹرکے ریٹائرڈ پنشن ہولڈرکو یکسر نظرانداز کیاجب کہ ان کی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔سندھ حکومت نے پچھلے سال 25 ہزارروپے مینمم ویجز مقررکی تھی لیکن مزدوررہنمائوںکی جدوجہدکے بعداب مینمم ویج بورڈ نے اس کی منظوری دی لیکن سندھ حکومت نے ابھی تک اس کا نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔جب کہ دیگر 3 صوبوں میں یہ نافذعمل ہوچکاہے۔سوشل سیکورٹی کا ادارہ 100 فیصدمحنت کشوںکے پیسوں پر چلتا ہے سندھ حکومت نے اس میں بھی بددیانتی یہ کی کہ سوشل سیکورٹی کارڈ کو تبدیل کرکے بے نظیر مزدورکارڈ رکھ دیااور اس میں سے سوشل سیکورٹی کا نام نکال کرسندھ حکومت کانام شامل کردیا۔اس کارڈ کو تھرڈ پارٹی کے تحت لایاگیاہے اور اس پارٹی کو 50 کروڑاوربعدمیں ایک ارب کی مکمل پیمنٹ طے شدہ معاہدے کے تحت کردی گئی ۔لیکن طے شدہ معاہدے کے تحت ایک سال میں 6 لاکھ کارڈبن جانے چاہیے تھے لیکن ابھی تک صرف 5 ہزار کارڈ پرنٹ ہوئے ہیں ۔جبکہ دبئی کی پارٹی سے ہونے والے معاہدے کا وقت بھی گزرچکاہے۔یہی کارڈ پنجاب میں فی مزدور 800 روپے کا جبکہ سندھ میں یہ کارڈ 1500 روپے فی مزدور بنایاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کارخانے بھی زیادہ مزدور بھی زیادہ اور دیگرصوبے یہ اضافی رقم پچھلے سال سے دے رہے ہیںلیکن صوبہ سندھ کی حکومت اور اس کی بنائی گئی جعلی گورننگ باڈی محنت کشوں کا استحصال کررہی ہے ۔خالد خان نے مطالبہ کیا کہ ویلفیئربورڈ کے تحت ایجوکیشن اسکالر شپ میں دگنااضافہ کیاجائے ۔ جہیز گرانٹ 3 لاکھ اور ڈیتھ گرانٹ 7 لاکھ روپے کی جائے۔ سوشل سیکورٹی میں بے نظیرسوشل سیکورٹی کارڈ
کانام بے نظیرکارڈ رکھ کر سوشل سیکورٹی کا نام شامل کیاجائے۔اور حکومت سندھ سوشل سیکورٹی کے ایک ارب روپے سے زیادہ جو کارڈ پر خرچ ہوئے ہیں اس کی ادائیگی کرے۔ سندھ حکومت مزدوروںکی کم ازکم تنخواہ مہنگائی کے تناسب کے مطابق 40 ہزارروپے کافیصلہ کرے ۔چائلڈ لیبرسے خرکاری نظام ختم کیاجائے اور مالکان کو سخت سزائیں مقررکی جائے۔ چائلڈ لیبرکو اسکیم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ اورپڑھائی کے اخراجات دئیے جائیں۔EOBI میں رجسٹریشن ہولڈرکی پنشن 25 ہزارروپے کی جائے۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے رہنما قاسم جمال ، محمد سلیم ، رضوان علی، امیرروان اور سعید اقبال آفریدی بھی موجود تھے۔