مزید خبریں

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کھیلے گی،رمیز راجا کی تصدیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا میں ہونیو الے ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کھیلے گی۔سہ ملکی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل ہیں ۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے تصدیق کی کہ پاکستان ٹیم کی سیریز میں شرکت کا حتمی فیصلہ ہوگیا ہے، انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ1992سے قبل بھی گرین شرٹس ایک ماہ قبل ہی آسٹریلیا پہنچ گئے تھے ، مقامی ٹیموں سے میچز میں تیاری کا بھرپور موقع ملا،میں پی سی بی انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے پیچھے پڑا ہوا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل کم ازکم ٹیم کیلئے 6یا 7میچز کھیلنے کے مواقع تلاش کریں،نیوزی لینڈ کی پچز میں بھی بائونس اور پیس ہوتا ہے،گرین شرٹس کو ورلڈکپ سے قبل وہاں میچز کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میں ون ڈے ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری دیکھنا چاہتا ہوں، خواہش ہے کہ اس میں مزید آپشنز ہمارے پاس ہوں،خوشی کی بات ہے کہ اس وقت پاکستان کا فی اوور رن ریٹ 6کے قریب جو ماضی کی بانسبت کہیں بہتر ہے،گرین شرٹس 350کے اہداف حاصل کررہے ہیں۔