مزید خبریں

انٹرنیشنل ورلڈگیمز کاآغاز 7جولائی سے امریکا میں ہوگا

برمنگھم(جسارت نیوز)انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈگیمز کا آغاز 7 جولائی 2022 سے امریکا کے شہر برمنگھم میں ہو گا، جس میں 100سے زائد ممالک کے 3600 اتھلیٹس شرکت کرینگے ،پاکستان کے 16سالہ ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی گیمز میں شرکت کرینگے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ گیمز کا میلہ ہر 4سال بعد منعقد کیا جاتا ہے،اس سال بھی انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون سے ورلڈ گیمز کا انعقاد 7جولائی سے 17جولائی 2022تک امریکی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں ہو گا۔اس سال عالمی کھیلوں کے میلے(ورلڈ گیمز)میں 100 سے زائد ممالک کے 3600سے زائد کھلاڑی 34 مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔