مزید خبریں

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی لیگ، بلوچستان او ر پنجاب کی فتح

اسلام آباد(جسارت نیوز)پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ ٹی -20 سپر لیگ میں بلوچستان اور پنجاب نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ اتوار کوایوب میڈیکل کالج کرکٹ گرائونڈ، ایبٹ آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 10 وکٹوں سے زیر کیا۔ بدر منیر کی آل رائونڈ کارکردگی نے بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو باآسانی شکست دی۔ خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا فیصلہ سود مندثابت نہیں ہوا۔ بلوچستان کی جانب سے بدر منیر نے بولنگ کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک کرلی ۔ خیبرپختونخوا نیمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے، ثنا اللہ 51 گیندوں پر 68 اور نصیب اللہ55رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ بدر منیر نے 4اور کامران اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں، بدر کی 38 گیندوں پر 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی تباہ کن اننگز کی بدولت بلوچستان نے ہدف بغیر کسی نقصان کے صرف 9.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔