مزید خبریں

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ میں کیوی کمنٹیٹر بابراعظم کے معترف

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔میچ میں نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر اور سابق بولر سائمن ڈول موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں کے بارے میں بات کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ ‘اس وقت بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، جہاں تک ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کا تعلق ہے تو اس کے لیے بابر ناقابل یقین ہیں۔