مزید خبریں

شجرعباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

الماتے(جسارت نیوز)پاکستان کے شجر عباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔قازقستان کے شہر الماتے میں منعقدہ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجرعباس نے 100میٹر ریس میں سونے کا تمغہ جیتا ، شجر عباس نے مقررہ فاصلہ 10اعشاریہ چار ایک سکینڈز میں طے کیا۔دوسری جانب 1500 میٹر میں سہیل عامر نے سلور میڈل اپنے نام کیا جب کہ 400میٹر ریس میں عبدالمعید کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔