مزید خبریں

ٹی سی اے کےتحت لامی رینٹل نے پہلا رمزالروضہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن (ٹی سی اے) کے تحت رمزالروضہ کے تعاون سے پہلا ٹی20کرکٹ چمیئن شپ لامی رینٹل کرکٹ کلب نے فائنل میں کے پی کے الیون کو 122 رنز سےہرا کرجیت لیا۔ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ 4 ماہ سے جاری تھا۔ 18 ٹیموں کے درمیان کل 80 سے زیادہ میچز کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز سنسنی خیزاوردلچسپی سے بھرپور تھے۔
فائنل میچ ٹورنامنٹ کی دوٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جن میں لامی رینٹل اورکے پی کے الیون شامل تھیں۔ کے پی کے نے ٹاس جیت پہلے لامی رینٹل کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لامی نے مقررہ20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز پہاڑ جیسا اسکور کھڑاکردیا۔ اوپنرز سید علی عباس اور محمد ندیم نے 249رنز کی ریکارڈ پاٹنرشپ قائم کی۔ سید علی 61 گیندوں پر160 اور محمد 54 گیندوں پر 122 رنز کی اننگ کھیلی۔ رفیع اور اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کے پی کے 18،3 اوور میں 193 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عارف 50، جمال 44 اورکامران 35 رنز نمایاں بیٹسمین تھے۔ محمد عاطف نے 36 رنزدیکر 4، رائے عمیر اور فراست آفریدی 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سید علی شاہ مین آف دی میچ قرار پائے۔