مزید خبریں

پیٹرا کویٹووا نے ایسٹبورن اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ایسٹبورن(جسارت نیوز)پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے جلینا اوسٹاپینکو کو شکست دی، یہ ان کیریئر کا29 واں ٹائٹل ہے، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام انگلینڈ کے شہر ایسٹبورن میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے لٹویا کی جلینا اوسٹاپینکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد3-6اور 2-6سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔