مزید خبریں

آن لائن پروفیشنل تعلیم :لندن کالج آف لرننگ کا ماجو سے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں آن لائن پروفیشنل تعلیم کو فروغ دینے کے لیے لندن کالج آف آن لائن لرننگ نے محمد علی جناح یونیورسٹی (ماجو) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے، یہ معاہدہ پاکستانی طالب علموں اور ملازمین میں مہارتوں کو بڑھانے میں مددگار گار ثابت ہوگا، مفاہمتی یاد داشت کی تقریب میں چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرور شیخ، ریجنل ڈائریکٹر لندن اسکول آف آن لائن ایجوکیشن سید امجد حسین کمال، سینئر منیجر اسکول ایجوکیشن حکومت سندھ احمد آفتاب اور دیگر شریک تھے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرورشیخ نے کہا کہ آن لائن تعلیم کی سہولت نے طالب علموں کے لیے دیس پردیس کے تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کرکے فاصلوں کو ختم کردیا ہے، عصر حاضر میں آن لائن تعلیم و تربیت کی اہمیت روز بروز بڑھتی جارہی اور طالب علموں، صنعتوں، بینکوں و دیگر اداروں سے وابستہ پیشہ ور ملازمین کی بڑی تعداد آن لائن تعلیم و تربیت سے استفادہ کرکے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ اور اپنی آمدنی بڑھاکر ترقی کی منازل طے کررہے ہیں، آن لائن تعلیم سے ملک میں بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، اور پاکستانی طالب علموں کے لیے بیرون ملک ملازمتوں کے کھل جائیں گے۔