مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی کی گئی، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام سے حق رائے دہی بھی چھینا گیا ہے ، سندھ کے 14 اضلاع میں پولیس اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے کھلم کھلا دھاندلی کی گئی ہے ، زرداری لیگ نے سندھ کے عوام کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی مگر اس سازش کو سندھ کے عوام نے ناکام بنادیا،ناحق خون اور زخمیوں کی ذمے دار سندھ حکومت اور ادارے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ شدید گرمی اور بدترین مہنگائی میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہی نہیں چاہیے تھے مگر زرداری لیگ مافیا کو سندھ فتح کرنے کے لیے انتخابات کا ڈراما رچایا گیا ، انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عمران خان کو زبردستی حکومت سے الگ کیا گیا اسی طرح سے سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف سیاسی پارٹیوں کو سندھ کی سیاست سے باہر کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس میں پولیس اور دیگر ادارے براہ راست ملوث ہیں۔