مزید خبریں

اللہ اکبرتحریک نے بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مسترد کردیا

کراچی (پ ر) اللہ اکبرتحریک کے مرکزی صوبائی صدر فیصل ندیم نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہونے والے پر تشدد واقعات اور دھاندلی پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت پرامن اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے۔جبکہ الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔ نواب شاہ، سانگھڑ، میرپور خاص و دیگر پولنگ اسٹیشن کے دورے کے دوران انہوں نے اپنے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے میں ناکام اور بے بس نظر آئے۔