مزید خبریں

سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن پرامن اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے ‘ٹی ایل پی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امن و امان کی بد ترین صورتحال پر تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ غلام غوث بغدادی نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن پرامن اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے۔