مزید خبریں

کامیاب معاشرے میں سماجی خدمت کا جذبہ ہوتا ہے،اقبال قریشی

کراچی (پ ر)معاشرے کی بھلائی کے لیے جب تک تمام افراد ٹیم ورک کے ساتھ کام نہ کریںسماجی ترقی کا تصور مکمل نہیں ہوتا۔ اور وہ ہی معاشرہ کامیاب ہوتا ہے جہاں سماجی خدمت کے جذبے زندہ ہوتے ہیں۔ انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد اور ادارے ہی زندہ معاشروں کا حقیقی حُسن ہوتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار روٹری کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے سابق گورنر اقبال قریشی نے مقامی کلب میں روٹری کلب کراچی سٹی کے چارٹراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے روٹری کلب کراچی سٹی کے چارٹرصدر نسیم شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ روٹری کلب بین الاقوامی دوستی کی ایک عالمی تنظیم ہے، جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور امن و خیر سگا لی کے پیغام عام کوکرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوزائیدہ روٹری کلب کراچی سٹی روٹری انٹرنیشنل کی ہی ایک شاخ ہے جو پاکستان اورخصوصا ًکراچی میں تعلیم صحت ، سماجی بہبود اور علوم و فنون میں پیشہ وارنہ مہارت کے حصول کے لیے سرگرم و کوشاں ہے۔