مزید خبریں

کورنگی لانڈھی میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتیوں کا نوٹس لیا جائے،پبلک ایڈ کمیٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے صدر ارشد حسین قریشی نے کورنگی لانڈھی میں جرائم پیشہ عناصر کی لوٹ مار اور چوری ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے عوام سے لوٹ مار کی انتہا کی ہوئی ہے اور حیلے بہانے سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔کورنگی جے ایریا میں سیوریج لائن کی صفائی کے لیے لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت کنڈی مینوں کا بندوبست کیا تو کنڈی مینوں کا سرغنہ کیڑی نام کا کنڈی مین ٹرالی،بیلچہ،گیتی ودیگر سامان لے کر رفو چکر ہوگیا اور علاقے کے عوام اور اہل محلہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔