مزید خبریں

۔2 روز میں پنجاب اسمبلی کے 3 افسران ملازمت سے فارغ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2 روز میں پنجاب اسمبلی کے 3 افسران کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے 2 اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے ایک افسر کو نوکری سے برخاست کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے تینو ں افسران کو انکوائری کے بعد الزامات ثابت ہونے پر فارغ کیا گیا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف افسر امان خالد وائیں اور ڈپٹی پبلک ریلیشنز آفیسر شاہد محمود خان کو ملازمت سے برطرف کیا جبکہ
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر عظیم احمد بٹ کونوکری سے برخاست کیا۔ اسپیشل سیکرٹری علی عمران تینوں افسران کی ذاتی شنوائی کریں گے۔