مزید خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ منظور کم از کم اجرت 26 ہزار روپے کردی گئی

پشاور(اے پی پی +صباح نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے کے 1332 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی، وزیراعلی نے کم سے کم ماہانہ اجرت 26 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے کے آئندہ مالی سال کے لیے 1332 ارب روپ کے بجٹ کی منظوری دیدی جبکہ اس موقع پر وزیراعلی محمود خان نے کم سے کم ماہانہ اجرت 21ہزار سے بڑھا کر 26ہزار کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ یکم جولائی سے شروع کر رہے ہیں، اس کے علاوہ جلد ایجوکیشن کارڈ بھی شروع کر رہے ہیں جس کے تحت ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائیگی جبکہ صوبے میں بورڈ کی امتحانی فیس بھی ختم کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران ن لیگ کے رکن اسمبلی اختیار ولی نے شورشراباکیا تو ڈپٹی اسپیکر نے انہیں ایوان سے نکال دیا اور اسمبلی میں داخلے پر 2 روز کے لیے پابندی عاید کردی۔قبل ازیں خیبرپختونخوااسمبلی نے مالی سال2022-23کے لیے بجٹ پاس کرلیا ایوان نے 1332ارب روپے کے64مطالبات زرکی منظوری دیدی اس دوران اپوزیشن نے حکومتی استدعاپر اپنی تمام کٹوتی کی تحاریکیں واپس لے لیں ،قبل ازیں متعلقہ وزرانے اپنے محکموں کے اخراجات کے حوالے سے مطالبات زرپیش کیے صوبائی اسمبلی نے فنانس بل2022بھی منظورکرلیابل پراپوزیشن کی بیشتر ترامیم جیسے نسوارپرٹیکس بڑھانے،حلف نامہ کی فیس میں کمی ودیگر مستردکردی گئیں اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ،وزیراعلی محمودخان نے بجٹ پاس ہونے پر وزیرخزانہ انکی ٹیم ،کابینہ اراکین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کی تاریخ میں متوازن بجٹ پیش کیا اپوزیشن کی مثبت تجاویز پرعملدرآمد ضرورت کرینگے ایم ایم اے اوراے این پی دورمیں سڑکوں کے منصوبے التوا کاشکاررہے ،وزیراعلی نے کہاکہ 33فیصدترقیاتی بجٹ عوام کو دے رہے ہیں اس کے علاوہ 2سوارب عوام پر براہ راست خرچ کررہے ہیں انصاف ہیلتھ کارڈ، انصاف فوڈکارڈ،کسان کارڈ،ویٹ سبسڈی، ائمہ کرام اعزازیہ،ایجوکیشن کارڈ، نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ،مفت ادویات، قرضہ جات،بچوں کو مفت تعلیم کی مد میں عوام کو سہولیات دی جائیں گی ریونیوہم نے30ارب سے بڑھاکر75ارب تک پہنچادیاہے 18لاکھ نوکریاں پیداکیں لیٹریسی شرح52سے55فیصدتک پہنچ گئی پولیس میں اصلاحات لائیں، منشیات کے خلاف بہتر اقدامات کئے گئے۔