مزید خبریں

سینیٹ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے 6جولائی کو پولنگ ہوگی

کراچی (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا جبکہ پیپلز پارٹی کے مرحوم سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی بیوہ ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کے کاغذات مسترد کردیے۔ ٹیکنو کریٹ کی اس نشست کے لیے پولنگ 6 جولائی کو سندھ اسمبلی عمارت میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹیکنو کریٹ کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔