مزید خبریں

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی نے جواب جمع کرادیا

لاہور (آن لائن) منی لانڈرنگ کیس کے الزام میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے وکلا کے ذریعے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا۔ایف آئی اے نے 33سوالات پر مشتمل ایک سال نامہ مونس الٰہی کو دیا تھا ایف آئی اے نے مونس الٰہی کو 23 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ مونس الٰہی 4 جولائی تک منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں، سابق وفاقی وزیر کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لینے کے بعد ہی ایف آئی اے نیا لائحہ عمل تیار کرے گا۔