مزید خبریں

ٹنڈوجام ،دیکھ پیساکھی آفل فیلڈ میںتیل فراہمی کے پائپ لیکیج

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)دیھ پیساکھی آئل فلیڈ میں تیل سپلائی کے پائپ میں لیکیج کی وجہ سے سیکڑوں زرعی زمین خراب ہونے کا خدشہ تیل نہر کے پانی میں شامل ہو کر زرعی زمینوں پر جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کی دیھ پیساکھی کی آئل فلیڈ کے تیل سپلائی کے پائپ بلوری شاخ کے اوپر سے گزر رہے ہیں آئل فلیڈ کی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے اور صحیح دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ سے ان سے تیل کی لیکیج ہو رہی اور پائپوں سے تیل نکل کر نہر کے پانی میں شامل ہو رہا ہے اور یہ پانی علاقے میں کھڑی فصلوں اور زرعی زمینوں میں جا رہا ہے جس کی وجہ یہاں پر سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصیلیں تباہ ہو سکتیں ہیں اور زرعی زمین کو بھی نقصان پہنچے کا خطرہ ہے جب اسی نہر سے جانور اور اس کے قریب بسنے والے دیہات بھی پینے اور کھانے پکانے میں پانی کو استعمال کرتے ہیں اس سے ان کی صحت کو بھی خطرہ لاحق ہے اور زمینی پانی کھارا ہونے کی وجہ سے لوگ اس پانی کو استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام کا کہنا ہے آئل فلیڈ والے آئل کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے یہاں سے کما رہے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے تیل سپلائی کے پائپوں کی کو ئی دیکھ بھال نہیں کرتے جس کی وجہ سے عوام کو ہر وقت خطرہ لاحق رہتا ہے کسی بڑے نقصان کا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان پائپوں کو نہر کے اوپر کے بجائے کہیں اور سے گزرا جائے تاکہ ہماری زرعی زمینیں اور ہماری زندگی محفوظ رہ سکے۔