مزید خبریں

روسی وزیر خارجہ کا دورہ ایران علاقائی و عالمی امورپر تبادلہ خیال

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ۔ اس دوران جوہری معاہدے کے علاوہ توانائی کے شعبے میں تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی وزیر خارجہ کا دورہ یوریشیائی اور قفقاز کے درمیان تعاون بڑھانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔