مزید خبریں

قومی کیوئسٹ اسجد اقبال پروفیشنل اسنوکر ٹور میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے اسجد اقبال کو پروفیشنل اسنوکر ٹور میں شامل کرلیا گیا۔ پروفیشنل اسنوکر کی عالمی تنظیم ورلڈ پروفیشنل بلیڈز اسنوکر ایسوسی ایشن(ڈبلیو پی بی ایس اے)کے مطابق پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو تھائی پلیئر کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کے بعد شامل کیا گیا۔ ڈبلیو پی بی ایس اے کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پروفیشنل اسنوکر کی عالمی تنظیم نے اگلے ٹوور میں تھاناوات تیراپونگ بائیبون کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ تھائی پلیئر کے خلاف2015کے ٹوور سے تحقیقات جاری ہیں۔ لہذا پاکستان کے اسجد اقبال کو تھائی پلیئر کی جگہ پروفشینل ٹور میں جگہ مل گئی۔ اسجد اقبال کو ایشیا اوشینا کیو اسکول میرٹ لسٹ کی بنیاد پر ٹور میں شامل کیا گیا ہے۔ اسجد اقبال نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔