مزید خبریں

مشرف کا پاکستان آنےسے انکارنواز شریف کی واپسی میں رکاوٹ بن گیا ، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے لیے رکاوٹ بن گیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سامراجی اعلامیے کے غلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے پھر پتا لگ جائے گا۔ معیشت وینٹی لیٹر پر اورسیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے، جولائی میں بجلی اورگیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے، اوورسیز پاکستانی سے ووٹ چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لیے ترمیم کرنا قومی جرم ہے،کرپٹ اورچورملزموں اورمجرموں کو مسلط کردیا گیا ہے۔