مزید خبریں

لاہور :ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑا‘ پی ٹی آئی امیدوار آج طلب

لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد کو جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔لاہور کے حلقہ پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی، سی سی پی او لاہور اور ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور پولیس نے واقعے کے مقدمے میں مؤثر دفعات شامل نہیں کیں، واقعے میں ملوث کوئی بھی امیدوار دو سال کے لئے نااہل ہوسکتا ہے۔