مزید خبریں

ایف پی سی سی آئی کا آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کا خیرمقدم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی شبیر منشا ء نے پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایکسٹنڈڈ فنڈفیسلیٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے یقینی طور پر دوبارہ شروع ہونے کا خیرمقدم کیا ہے ؛کیونکہ یہ ایکسچینج ریٹ کے استحکام کے ساتھ ساتھ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے مالی سال 2022-23 کے لیے بڑے ایکسٹرنل فنڈنگ پروگراموں کی راہ ہموار کرے گا بشرطیکہ حکومت اچھے بجٹ اور مالیاتی انتظام کے ذریعے افراط زر اور شرح سود کو کم کرنے کے لیے اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو۔ قائم مقام صدرایف پی سی سی آئی نے وضاحت کی کہ حقیقی موثر شرح تبا دلہ ظاہر کرتا ہے کہ افواہوں اور لین دین کے مقاصد کے لیے ڈالر کے زرمبادلہ کی شدید کمی کی وجہ سے روپے کی قیمت 5سے7 فیصد تک اس کی اصل ویلیو سے کم ہے۔