مزید خبریں

کراچی پولیس ویسٹ زون میں ہیڈمحرران کے تربیتی پروگرام کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کے ویسٹ زون میں تعینات ہیڈمحرران کے ریفریشر تربیتی پروگرام آغاز کردیا گیا۔ تربیتی پروگرام عزیزآباد تھانے میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول میں ہو رہاہے ، پہلے روز ڈی ایس پی محمد اشرف اور انسپکٹر رحمت اللہ مروت نے تھانوں میں موجود رجسٹروں کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس ریفریشر ٹریننگ کا مقصد ہیڈ محرران کی صلاحتوں میں اضافہ کرنا ہے۔