مزید خبریں

جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار،3 درجن سے زائد مہریں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آگر ہ تا ج کا لو نی لیاری سے جعلسازی میں ملو ث ملزم منظور احمد عرف لاکھا کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 3در جن سے زائد سرکاری وغیر سرکاری اداروں کی مْہر یں، 6 درجن سے زائد اسلحہ کے ممنو عہ /غیر ممنو عہ لا ئسنس، ایک 30بور پسٹل، ایک 38بور ریو الو ر، 7ایم ایم کے 60 اور32 بور کے 20راؤنڈز بھی برآمد کیے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشا ف کیا کہ وہ سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اہلکاروں سے مل کر جعلی لا ئسنس، دفعہ 144کے دوران اسلحہ اٹھا نے کا اجازت نا مہ، ڈپلیکیٹ لا ئسنس، جعلی سیکنڈ اونر شپ، بر تھ سرٹیفکیٹس، ڈو میسا ئل وغیرہ بنانے میں ملو ث تھا۔ ملز مان کے دیگرساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں ۔