مزید خبریں

پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی میں 2 ماہ توسیع کی منظوری دیدی

 

لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پنجاب کابینہ نے گیارہ ٹول پلازا کو ختم کرنے، گندم ریلیز پالیسی میں 2 ماہ کی توسیع اور پولیس کے لیے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کابینہ نے گیارہ ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی۔اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع اور کابینہ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر خوراک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔اجلاس میں پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروس بل 2022ء کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنا پر توسیع کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے پولیس کے لیے آپریشنل گاڑیاں خریدنے اور پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ فرانزک ماہرین کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے۔