مزید خبریں

کراچی میں کورونا کی شرح21 فیصد سے متجاوز،138 نئے مریض سامنے آگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 138 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی تھی تاہم جمعرات کو یہ شرح 21 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 650 کرونا ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 138مثبت آئے۔کورونا کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا کی قسم اومی کرون کے مزید 2نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچو نے بتایا کہ اس وقت کورونا وبا سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ 12 تا 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے محکمہ صحت نے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہے، آئندہ ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔