مزید خبریں

حنا ربانی دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے26 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور دولت مشترکہ کے24 اور 25 جون کو ہونے والے دو روزہ سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے کے لیے روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کا سرکاری دورہ کریں گی۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 23 جون کو دولت مشترکہ کے خارجہ امور کے وزراکے اجلاس میں بھی شریک ہونگی۔ وزیر مملکت اجلاس کے موقع پر کئی عالمی رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔