مزید خبریں

ہماری عوامی حکومت ہے‘پمز ملازمین احتجاج ختم کریں‘ وزیر صحت

اسلام آباد (آن لائن )وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے عوام اور پاکستانی شہریوں کو مشکلات سے نکالا ہے پمز سرکاری ہسپتال تھا اور رہیگا ،ملازمین احتجاج کو ختم کریں، ہماری حکومت عوامی ہے اور عوام کی رائے کے مطابق قانون سازی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے ایک ایسی حکومت کو ختم کیا جس نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکلات میں ڈالا ہوا تھا، پمز سرکاری ہسپتال تھا اور سرکاری ہسپتال ہی رہیگا، ہماری حکومت عوامی حکومت ہے،ایک سرکاری ادارے کو پرائیویٹ کرنا غلط ہے۔