مزید خبریں

قوم فوجی قیادت کی تصویرچوروں کیساتھ نہیں دیکھنا چاہتی‘شیخ رشید

راولپنڈی( آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی،جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کو گالیاں دینے والے کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے،ہمیں کم چائے پینے،آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں،اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں،ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ہے۔