مزید خبریں

اولمپک کا 128واں عالمی دن آج منایا جائے گا

کراچی(سید وزیر علی قادری) 23جون کو دنیامیں منائے جانے والے عالمی اولمپک ڈے کے موقع پرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے مختلف شہروں میں تقریبات کاانعقاد کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اولمپک ڈے منانے کی ابتداء 1894 سے ہوئی تھی جس کے بعد ہرسال باقاعدگی کے ساتھ اس دن کومنایا جاتا ہے جس کامقصد کھیل، صحت، اولمپک ازم کاپیغام اور دنیا میں کھیلوں اور صحت بخش سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس ضمن میں پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کیجانب سے کراچی میں مرکزی تقریب آج کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیرروڈمیں منعقد کی جائے گی جس میں اولمپئینمز، اسپیشل بچوں اوروہیل چیئرٹینس پلیئرزسمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی ۔ اس موقع پر فٹسال فیسٹیول میچ، اولمپک ڈے کیک کاٹنے اور شجر کاری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ واضح رہے عالمی اولمپک کمیٹی کے عہدیداران نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغامات میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں لگانے کے لیے کھیل کو سب سے اہم ہتیار قرار دیا ہے۔