مزید خبریں

زراعت کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سی ڈی ڈبلیو پی نے58815 ملین روپے کی لاگت سے پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن کی منظوری دے دی ہے ،موجودہ حکومت ملک میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ یہ شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔پلاننگ کمیشن میں گزشتہ روز سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پنجاب میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن کی منظوری دی تھی۔اجلاس میں 58,815 ملین روپے کی کل لاگت سے ورلڈ بینک کے فنڈڈ پروجیکٹ پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن کی منظوری دیتے ہوئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو سفارش کی، یہ منصوبہ پورے پنجاب میں پانچ سال کی مدت میں نافذ کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کا فیز II چار بڑے اجزاء پر مشتمل ہے۔