مزید خبریں

گلستان جوہرمیں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں میاں بیوی کے درمیان صلح کے لیے ہونے والی بیٹھک میں شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیوی سسرال والوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ،بعد ازاں شوہر نے خود کو بھی گولی مارکر اپنی جان لے لی۔ اتحاد ٹاؤن بلدیہ میں سابق شوہر نے گھر میں گھس کر بیوی کا قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع مکان کے اندر فائرنگ کے واقعے میں منصوراحمد ایڈووکیٹ، اس کی بیوی شاہزین ،44سالہ شاہین بیگم ،52سالہ افشاں بی بی اور 55سالہ سہیل احمد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے و الے منصور کو نجی اسپتال جبکہ دیگر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ایس ایس پی ایسٹ بھی پہنچ گئے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ منصور ایڈووکیٹ نے 6 ماہ پہلے شاہزین بی بی سے شادی کی تھی اور ان کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا انکی بیوی کچھ عرصہ قبل ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی اور اس سلسلے میں ان کے ایک عزیز کے گھر پر صلح کے لیے بیٹھے تھے، منصور کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ کررکھا تھاکہ اس دوران ایڈووکیٹ منصور نے سسرالیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کر لی جو بعد ازاں اسپتال میں چل بسا۔