مزید خبریں

مچھر کالونی میں پولیس مقابلے میں ملزم مارا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکس مچھر کالونی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ لیاری اور سچل میں پولیس نے مقابلوں کے بعد تین زخمی ملزموں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کاولنی ٹی سی ایف اسکول کے قریب پولیس موبائل نے دو مشتبہ افراد کو دیکھا تو انہیں رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے رکنے کے بجائے پولسی پارٹی پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔